ابتداے جزئی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - [ طب ]  وہ زمانہ جس میں دورۂ مرض کی علامتیں ظاہر ہونے لگیں، مثلاً نوبتی بخار میں بدن کی پھریری اور کسل وغیرہ۔ (مخزن الجواہر، 9)

اشتقاق

عربی زبان کے لفظ 'اِبْتِدا' کے ساتھ 'ے' اضافت کی اور 'جُزْء' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔

جنس: مؤنث